14 نومبر 2018
تازہ ترین
 پانامہ کیس ابھی عدالت میں ہے ، رینجرز کو اختیارات مل جائینگے ، کھوڑو

ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گمشدہ بچوں کی بازےابی اور انہےں والدےن کے حوالے کرنے سے متعلق صوبائی وزےر برائے محکمہ سماجی بہبود شمےم ممتاز کے ہمراہ مشترکہ پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو نے کہاکہ رینجرز کو اختیارات کی فراہمی میں ایک دو روز کی تاخیر کو غلط رنگ نہ دیا جائے ۔ رینجرز نے کراچی سے خوف اور دہشت کا خاتمہ کیاہے سب چاہتے ہیں کہ رینجرز کواختیارات ملنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دینگے۔وفاق نے دہری شہریت رکھنے والے افسر کےخلاف میرے احتجاجی خط پر کان نہ دھرا تو احتجاج کے دیگر آپشن بھی موجود ہیں ۔ نثارکھوڑو نے کہاکہ پانامہ لیکس کا معاملہ ابھی عدالت میں ہے تاہم بعض لوگوں کو نواز شریف کو گھر بھیجنے جلدی ہے ۔ ضمنی الیکشن میں زرداری کے حصہ نہ لینے کی افواہ پر تبصرہ نہیں کرسکتا ۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود شمےم ممتاز نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں ایسا ادارہ قائم کرے جو گمشدہ بچوں کی تلاش میں صوبوں کی مدد کرے ۔ گھر وںسے بھاگنے والے بچوں کو غلط ہاتھوں میں جانے سے بچانے کےلیے جامع اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس طرح کے بچوں کیلیے خصوصی مراکز ہونے چاہئیں ۔ شمےم ممتاز نے کہاکہ سندھ کے مختلف شہروں سے گمشدہ 10 بچے پنجاب سے کراچی پہنچ گئے جنہےں والدین کے حوالے کردےا گےا ہے ۔ بچوں کی شناخت کےلیے والدین کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور بھجوایا گیا ۔ گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانے کےلیے چائلڈ پروٹیکشن سندھ کام کررہا ہے ۔ ایک سال میں 35 بچوں کو والدین سے ملایا گیا ۔ شمےم ممتاز نے کہاکہ بچوں کی گمشدگی کی اطلاع ون ون ٹو پر اطلاع دی جائے ۔ سندھ حکومت اپنے طور پر گھر چھوڑکر بھاگ جانےوالے بچوں کیلیے شیلٹر ہوم قائم کر رہی ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟