08 اپریل 2020
تازہ ترین
  پارا چنار دھماکہ میں   20  سے زائد افراد شہید، زخمیوں کی تعداد70 ہو گئی

  پارا چنار دھماکہ میں   20  سے زائد افراد شہید، زخمیوں کی تعداد70 ہو گئی

ماکہ میں   20  سے زائد افراد شہید بکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،دھماکہ خیز موادسبزی منڈی میں فروٹ کریٹ میں رکھا گیا تھا،شدیدزخمیوں کو آر می کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پشاورمنتقل کیا  گیا،دھماکہ کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔  سرکاری ذرائع کے مطابق   دھماکہ خیز مواد شرپسندوں کی جانب سے سبزی منڈی میں ایک فروٹ کریٹ میں  رکھا گیا تھا جو صبح 8 بج کر  30 منٹ پر اس وقت  میں پھٹا جب وہاں لین دین کیلئے آنیوالے  لوگوں کا  شدید رش تھا،دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرا میں لے کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں،فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں اور شہدائ کی میتوں کو  ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارہ چنار منتقل کیا گیا  ،ہسپتال ذرائع کے مطابق اب  تک 78 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 20 کے قریب زخمیوں کو ،جن کی حالت تشویشناک تھی ،کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ، سبزی منڈی میں دھماکہ کے واقعہ میں  شہید  اور زخمی ہونیوالوں میں منڈی میں سبزی و فروٹ بیچنے والے اور خریدار شامل ہیں۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق   دھماکہ  میں 70 سے زائد افراد  زخمی ہوئے ہیں،معمولی نوعیت کے زخمیوں کوایجنسی  ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارہ چنار میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ  بہت جلد جاں بحق ہونیوالوں کی فہرست  جاری کر دی جائیگی تاکہ  ورثائ اپنے شہید پیاروں کی شناخت کر سکیں،حادثہ کے بعد  علاقہ میں  سیکیورٹی سخت کردی گئی   اور علاقہ کو سیل کر دیا گیا،۔حکام کے مطابق  عالقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے  تاہم ابھی تک  کوئی گرفتاری    عمل میں نہیں لائی جا سکی،پولیٹکل انتظامیہ نے  اپنی تحقیقاتی ٹیم روانہ کر دی ہے تاکہ واقعہ کے تمام شواہد اکٹھے کر کے حتمی رپورٹ پیش کی جا سکے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم ایجنسی نے بتایا ہے کہ  دھماکہ خیز مواد سبزی منڈی میں فروٹ کے  کریٹ میں رکھا گیا تھا تاہم اس ضمن میں   تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد رپورٹ منظر عام پر آجائیگی۔انہوں نے   بتایا ہے کہ محرم میں بھی شر پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں لیکن سخت سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے یہاں کوئی ناخوشگوار  واقعہ   رونما نہیں ہوا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟