24 اپریل 2019
تازہ ترین
 پادریوں نے ہیری پوٹر کے ناول جلا دیئے

 پادریوں نے ہیری پوٹر کے ناول جلا دیئے

پولینڈ میں مسیحی فرقے کیتھولک سے تعلق رکھنے والے پادریوں نے معروف مصنف جے کے رولنگ کے ناول ہیری پوٹر سمیت متعدد کتابیں گستاخانہ قرار دے کر نذر آتش کر دیں۔ کیتھولک فرقے کے ماننے والوں کے سوشل میڈیا پیج پر مذکورہ تصاویر اور پوسٹ شائع ہونے کے بعد وائرل ہو گئیں جس پر ایک تنازع کھڑا ہو گیا۔ تصاویر میں دیکھا گیا کہ 3 پادریوں نے ایک ٹوکری جس میں کتابیں، ایک افریقی طرز کا ماسک، معروف کارٹون تھیم  ہیلو کٹی کی چھتری اور دیگر اشیا موجود تھیں چرچ سے باہر لے جا کر آتش دان میں ڈال دیں۔ مذکورہ اشیا نذر آتش کرنے کے مقام پر موجود پادری جان کوشرسکی نے ایک نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جادو اور پراسراریت سے تعلق رکھنے والی چیزیں جلائی ہیں۔ جلائی گئی اشیا میں کتابوں کے ساتھ دیگر مشتبہ چیزیں بھی شامل تھیں جنہیں معاملات صحیح کرنے کیلئے موسمِ بہار کی صفائی کے طور پر جلایا گیا۔ واضح رہے کہ ہیری پوٹر برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کے 7 تصوراتی ناولوں کا سلسلہ ہے جو نو عمر جادوگر ہیری پوٹر اور اس کے ساتھیوں رونلڈ ویزلی اور ہرمائنی گرینجر کے واقعات کی سرگزشت ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟