پابندی کے باوجود اداکاروں کو داڑھی کی اجازت

تاجکستان میں حکام نے دو اداکاروں کو عارضی طور پر داڑھی رکھنے کے اجازت نامے جاری کر دیئے ،ملک میں اسلامی شدت پسندی کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں داڑھی رکھنے پر غیر  علانیہ پابندی ہے اور حال ہی میں دو باریش اداکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا، تفصیلات کے مطابق  خوشنود دادو اور فرخ ویٹاؤ نامی یہ اداکار تاجکستان کے شہر کونی بودم میں ایک سٹیج ڈرامہ میں اداکاری کی غرض سے موجود تھے جب پولیس کی ان پر نظر پڑی اور ان کو مشتبہ سمجھ کر گرفتار کر لیا گیا،جب انھوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اداکار ہیں اور انھوں نے اپنے کردار کی مناسبت سے داڑھی رکھی ہوئی ہے تو پولیس کی جانب سے انہیں عوامی مقامات پر داڑھی سمیت گھومنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ۔ اداکار فرخ ویٹاؤ نے بتایا کہ اب ہم شہر میں داڑھی سمیت آزادی سے پھر سکتے ہیں ۔