29 ستمبر 2020
تازہ ترین
ٹی 20،  سری لنکا نے  بنگلہ دیش کو 6وکٹ سے ہرا دیا

ٹی 20،  سری لنکا نے  بنگلہ دیش کو 6وکٹ سے ہرا دیا

سری لنکا نے کشال پریرا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی20 کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بنگہ دیش کی ٹیم کو دوسری ہی گیند پر تمیم اقبال کی شکل میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا لیکن سومیا سرکار اور صابر رحمان نے ابتدا میں وکٹ گرنے کے باوجود ٹیم کو پانچ اوور میں 57 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر دونوں کھلاڑی بالترتیب 29 اور 16 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے۔اسکور 82 تک پہنچتے پہنچتے  آدھی بنگلہ دیشی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی لیکن مصدق حسین نے 35 اور مھموداللہ نے 31 رنز کی باریاں کھیل کر اپنی ٹیم کو 155 رنز کے معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملانگا دو وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ جواب میں کشال پریرا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے سات گیندوں قبل ہی چار وکتوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا۔پریرا نے 53 گیندوں پر ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، اپل تھارنگا 24 اور سکیگو پرسنا 22 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ اس میچ میں فتح کی بدولت بنگلہ دیش نے دو میچوں کی ٹی20 سیریز میں 1õ0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟