25 مئی 2019
تازہ ترین
 ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری،پاکستان کی حکمرانی

ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری،پاکستان کی حکمرانی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محدود آور کی کرکٹ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم 135 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو حالیہ 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر کے تین پوائنٹس حاصل کئے جس کے بعد اس نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔ انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 120 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور جنوبی افریقہ 118 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بھی پاکستان کا قبضہ برقرار ہے، 885 پوائنٹس کے ساتھ بابر اعظم پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بہترین 10 بائولرز میں افغانستان کے راشد خان 780 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، پاکستان کے شاداب خان 720 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تین پوائنٹس حاصل کر کے 709 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟