15 نومبر 2018
ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی 30جون آخری تاریخ  

   فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان ڈاکٹر اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی  سکیم کی مدت 30 جون تک ہے اور کی مدت میں توسیع کا اختیار نہیں ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم جاری کی گئی، سکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھائیں کیونکہ اسکیم کی ناکامی کے نتائج برے ہوں گے ، سکیم کے تحت ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 5 فیصد اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر 2 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھا سکتا جب کہ سکیم سیاسی اور عوامی عہدیداروں کے لئے نہیں ہے اور  سکیم سے حاصل ہونے والی آمدن کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟