20 نومبر 2018
تازہ ترین
ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے 3ہزار 580افراد نے فائدہ اٹھایا

 ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں،  اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے سکیم سے استفادہ کیا ، ایف بی آر کو مجموعی طور پر ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے وصول ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق  ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں جس کے تحت  اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے سکیم سے استفادہ کیا، اس طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کو مجموعی طور پر ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔ سکیم سے استفادہ کرنے والوں میں 1 ہزار 900 افراد پاکستان میں اثاثہ جات رکھتے ہیں، جبکہ بیرون ملک اثاثہ جات رکھنے والے 1 ہزار 680 پاکستانیوں نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا ، جو 20 ارب روپے کے ٹیکس چالان بھی ایف بی آر میں جمع کرانے کیلئے تیار ہیں۔ ایف بی آر کو 30 جون تک ایمنسٹی سکیم کی مد میں 100 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔ سکیم کے تحت ایف بی آر کی طرف سے اعلان کردہ 3 سے 4 ارب ڈالر کے حصول کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟