26 ستمبر 2018
تازہ ترین
ٹیکسی میں مفت سفر کرنے کیلئے سوار کا گانا گاتے رہنا ضروری

  فن لینڈ  میں ایک ٹیکسی سروس شروع کی گئی ہے جس کا کرایہ صرف اتنا ہے کہ سوار گانا گاتا رہے اور ٹیکسی چلتی رہے ۔ اس ٹیکسی کو سنگ الونگ شفل  کا نام دیا گیا ہے اور اس کا اجرا فن لینڈ کے شہر ٹورکو میں منعقدہ روئسروک میوزک فیسٹیول کے موقع پر کیا جارہا ہے جو ایک بین الاقوامی میوزک میلہ بھی کہلاتا ہے۔ اس سروس کو صاف توانائی پیدا کرنے والی ایک کمپنی فورٹم نے پیش کیا ہے جو شمالی یورپ میں کام کرتی ہے۔ اس میں بیٹھنے والے افراد کو فیسٹیول کے گرد چکر لگوائے جاتے ہیں اور انہیں بجلی سے چلنے والی ایک شاندار بی ایم ڈبلیو آئی تھری کار میں بٹھایا جاتا ہے۔  اس کا مقصد یہ ہے کہ کمپنی لوگوں کو برقی گاڑی سے آگاہ کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس میں انجن کی آواز نہیں آتی اور لوگ آسانی سے بات چیت کرسکتے ہیں اور گانا گاسکتے ہیں۔ اس کار میں بیٹھنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ بہت پرسکون اور خاموش ہے جس میں کوئی شورپیدا نہیں ہوتا۔ تاہم بیٹھنے والے بہت سارے گانوں میں سے کسی کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر گنگنانے کا شوق رکھتے ہیں لیکن اسے دوسروں کے سامنے گانے سے کتراتے ہیں۔ اسی لیے ٹیکسی میں لوگوں کو ڈرائیور کے ساتھ گانا پڑتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟