24 اپریل 2019
تازہ ترین
ٹیکساس موٹو جی پی ریس کا ساتواں مرحلہ مرکوئیز کے نام

ٹیکساس موٹو جی پی ریس کا ساتواں مرحلہ مرکوئیز کے نام

 ٹیکساس میں ہونیوالی موٹو جی پی ریس میں سپین کے رائیڈر مرکوئیز چھا گئے، ساتویں مرحلہ اپنے نام کر لیا۔ اٹلی کے ویلنٹیو روسی نے بھی مقابلہ خوب کیا، ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیکساس میں موٹو جی پی کا انعقاد ہوا ، جس میں ماہر رائیڈرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، چار دفعہ کے ورلڈ چیمپئن سپین کے مارک مرکوئیز نے ٹیکساس میں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے اور پورے مقابلے میں چھائے رہے۔ مرکوئیز نے ساتویں مرحلے میں دو منٹ تین سیکنڈ سے کامیابی حاصل کی، پول میں بھی پہلے نمبر پر رہے۔ اٹلی کے ویلنٹیو روسی نے بھی مقابلہ خوب کیا، ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر آئے۔ سپین کے رائیڈرز جورگے لورینزو کی بائیک خرابی سے دوچار رہی جس کی وجہ سے وہ گیارہویں پوزیشن حاصل کر سکے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟