23 ستمبر 2018
تازہ ترین
ٹیلیگرام کی موبائل ایپلیکیشن میں نیا فیچر متعارف

ٹیلیگرام نے اپنی موبائل ایپلیکیشن میں نیا فیچر متعارف کرایا ۔ اس فیچر کو پاسپورٹ نام دیا گیا اور اس میں صارفین اپنی تمام ذاتی معلومات کو محفوظ کر سکتے ہیں اور اسے بوقت ضرورت کسی دوسری ایپلیکیشن یا ویب سائٹ کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹیلی گرام پاسپورٹ بنانے کے بعد اسے کسی بھی سروس مثلا ًفیس بک ، ٹویٹر یا گوگل لاگ ان میں استعمال کیا جا سکے گا۔ کسی بھی نئی ایپ میں ٹیلیگرام پاسپورٹ کی مدد سے لاگ ان یا سائن اپ کے لئے درکار تمام معلومات جیسے ای میل ایڈریس ، ڈرائیور لائسنس اور پاسپورٹ نمبر وغیرہ خود ہی فل ہو جائیں گی ۔ ٹیلیگرام کمپنی کے مطابق یہ تمام معلومات انکرپٹڈ اور پاسورڈ سے محفوظ ہوں گی اور کمپنی انہیں ہر ممکن طریقے سے محفوظ بنائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟