22 ستمبر 2018
 ٹیلیکام سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں  کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے ٹیلی کام سیکٹر سے حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں کا فرانزک آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے  مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے ذمے واجب الادا ٹیکسوں کی مختلف ذرائع سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لیے واجب الادا ٹیکسوں کے بارے میں معمول کا آڈٹ کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ بھی کرایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے فرانزک آڈٹ کے لیے ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اس بارے میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت کی جارہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟