17 نومبر 2018
تازہ ترین
 ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،  اظہر علی 7ویں یونس 8ویں نمبر پر برقرار

، ہاشم آملہ کی 4 درجے بہتری پا کر چھٹے نمبر پر آ گئے، شکیب الحسن شاندار ڈبل سنچری بنا کر 8 درجے ترقی پاتے ہوئے کیریئر بہترین 23ویں نمبر پر پہنچ گئے، مشفق الرحیم بھی کیویز کے خلاف 159 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر 10 درجے چھلانگ لگا کر 35ویں نمبر پر آ گئے، ٹام لیتھم 177 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر 5 درجے بہتری کے ساتھ 31ویں نمبر پر آ گئے، پاکستان کے اظہرعلی 7ویں اور یونس خان 8ویں نمبر پر برقرار ہیں، کاگیسوربادا 3 درجے ترقی پاتے ہوئے جنوبی افریقہ کے نمبر ایک بائولر بن گئے، انہوں نے سٹین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں سمتھ پہلے، کوہلی دوسرے، جوروٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، کیویز کپتان کین ولیمسن بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں لیکن روٹ کی تیسری پوزیشن کے نشانے پر ہے، وارنر کا پانچواں نمبر برقرار، آملہ سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر 4 درجے ترقی پا کر چھٹے نمبر پر آ گئے، اظہرعلی ساتویں اور یونس خان آٹھویں نمبر پر ہیں، ڈی کوک نویں اور ڈی ویلیئرز دسویں نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر 16ویں نمبر پر آ گئے، تمیم اقبال 20ویں نمبر پر چلے گئے، ڈومینی 9 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین 33ویں نمبر پر پہنچ گئے، شکیب الحسن 8 درجے چھلانگ لگا کر کیریئر بہترین 23ویں، مشفق الرحیم 10 درجے بہتری پا کر 35ویں، کیویز بلے باز ٹام لیتھم 5 سیڑھیاں چڑھ کر 31ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں ایشون پہلے، جدیجا دوسرے، ہیزلووڈ تیسرے، ہیراتھ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، ربادا 3 سیڑھیاں چڑھ کر پانچویں نمبر پر آ گئے اور اس کے ساتھ ہی وہ پروٹیز کے نمبر ایک ٹیسٹ بائولر بن گئے، ڈیل سٹین تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے، آل رائونڈرز میں ایشون پہلے اور شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟