26 ستمبر 2018
تازہ ترین
ٹھوس غذا شیر خوار بچوں کی نیند بہتر کرنے میں مددگار

اگر شیرخوار بچوں کو جلد ہی ٹھوس غذا کی طرف لایا جائے تو اس سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور نومولود کی نیند بہتر ہوتی ہے۔ امریکی اکادمی برائے اطفال اور برطانوی قومی صحت سروس کے ماہرین نے کہا ہے کہ عموماً چھ ماہ کے بعد مائیں بچوں کو دودھ پلانے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹھوس غذائیں شروع کرتی ہیں۔ تاہم اگر ان میں مزید جلدی کی جائے تو اس کے بہت سے فوائد میں سے بچے کی بہتر نیند کا فائدہ بھی شامل ہوجاتا ہے۔ ٹھوس غذا کھانے والے نومولود رات میں گہری نیند سوتے ہیں اور ان کے جاگنے کا دورانیہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نومولود بچے راتوں کو خود بھی جاگتے اور والدین کو بھی جگاتے ہیں جو پورے خاندان کے لئے ایک پریشان کن کیفیت ہوتی ہے۔ اسی بنا پر کنگز کالج لندن کے پروفیسر گیڈیون لیک کہتے ہیں کہ اگر پیدائش کے تین ماہ بعد بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ ٹھوس غذا بھی کھلائی جانے لگے تو بچہ گہری نیند سوتا ہے اور اس کے جاگنے کے اوقات میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ عمل خود بچے کے لئے کسی نقصان کی وجہ نہیں بنتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مائع کے بجائے ٹھوس غذا سے بچے کا پیٹ اچھی طرح بھرا رہتا ہے اور وہ گہری نیند سوتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟