ٹھنڈے پانی میں چھلانگیں لگانے کا مقابلہ

 برفانی علاقے میں سکیئنگ کرنا جواں دل اور ہمت والوں کا کام ہے لیکن سکیئنگ کرتے ہوئے تالاب میں چھلانگ لگانا صرف اس کھیل کے ماہر افراد ہی کر سکتے ہیں۔ ترکی میں ایسے ہی ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ، جس میں جواں دل مرد و خواتین کو سکیئنگ کرتے ہوئے ٹھنڈے یخ پانی سے بھرے تالاب میں چھلانگیں لگانی تھیں۔ مقامی ریزورٹ میں منعقد ہونیو الے اس مقابلے میں درجنوں افراد نے حصہ لیا ، جنہوں نے منفرد انداز اور کرداروں کے کاسٹیومز زیب تن کر رکھے تھے جبکہ دیکھنے والوں کی بھی خاصی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خوب ہلہ گلہ ہوا، یخ بستہ پانی میں جب چھلانگیں لگائی گئیں تو تماشائیوں نے انہیں بھرپور داد دی، جس پر چھلانگیں لگانے کے مقابلے میں شریک لوگ مزید گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟