24 ستمبر 2018
تازہ ترین
ٹھنڈا دودھ معدے کی تیزابیت دور کرنے میں مددگار

قدرت نے دودھ کو کیلشئیم کی دولت سے مالا مال کیا۔ یہ ہڈیوں کے لئے بےحد مفید ہے۔ اس میں موجود غذائیت کا شاید ہر کسی کو بہت اچھی طرح سے اندازہ ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر روز دودھ کا ایک گلاس ہمارے قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔ اگر آپ کو دودھ پینا پسند نہیں یا اسکے باعث مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو آپ روزانہ دوسرے انداز میں دودھ کی غذائیت حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسے دہی، پنیر، مکھن، آیس کریم یا فلیورڈ دودھ سے بھی آپ کو وہ تمام غذائیت مل سکتی ہیں جو دودھ کے ایک گلاس میں موجود ہیں ۔m دودھ پینے سے ذہنی دبائو اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے، جس سے آپ رات کو پرسکون نیند سو پائیں گے۔ دودھ پتلا اور کریم جیسا اس لئے ہوتا ہے کہ اس میں وٹامنز ، پروٹینز، کاربوہائیڈریٹ اور فیٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ دودھ آپ کو فٹ رہنے میں مدد دیتا ہے، اس میں کیلوریز کی تعداد کم ہوتی ہے۔ ایک گلاس ٹھنڈا دودھ معدے میں تیزابیت کو دور کر سکتا ہے۔ دودھ میں موجود لینولک نامی ایسڈ جسم میں غیر ضروری فیٹ کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟