ٹویٹر صارفین کیلئے بری خبر

ٹویٹر صارفین کیلئے بری خبر

اگر آپ ونڈوز فون کے شیدائی ہیں اور ٹویٹر صارف بھی ہیں تو آپ کیلئے ایک بری خبر ہے۔ اب آپ ٹویٹر موبائل ایپ کو ونڈوز 8.1 پر استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اس سے قبل ٹویٹر نے اعلان کیا تھا کہ وہ جون میں اس پلیٹ فارم سے اپنی سپورٹ ختم کر دے گا۔ ٹویٹر نے Fall Creators Update سے پہلے کے ونڈوز 10 موبائل کے لئے بھی موبائل سپورٹ بند کر دی۔ موبائل کے انٹرنیٹ ایکسپلورر پرٹویٹر ویب سائٹ دیکھنے سے ایک بگ کی وجہ سے نئے ٹویٹ یا رپلائی کرنے سے کنکشن ایرر پیج ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن بیک کے بٹن پر ٹیپ کرنے سے ایرر نہیں آتا تاہم ایک بار پھر ٹویٹ کرنے سے یہی ایرر آتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟