14 نومبر 2018
تازہ ترین
ٹویوٹا کی اوبر میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

  جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا نے رائیڈ ہیلنگ کمپنی اوبر ٹیکنالوجیز میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے   جاری ایک مشترکہ بیان کے مطابق ٹویوٹا اوبر کے لئے خودکار گاڑیوں کے منصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری  کرے گی جس سے اوبر کے سیلف ڈرائیونگ بزنس کو فروغ حاصل ہو گا۔ منصوبے کے تحت ٹویوٹا اوبر کے لئے سیانا منی وین ماڈل کی گاڑیاں بنائے گی جو2021  تک اوبر کے خودکار گاڑیوں کے دستے میں  شامل ہو جائیں گی۔ اوبر نے والوو اور ڈیاملر کار ساز اداروں سے بھی شراکتی معاہدے کئے ہوئے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟