18 نومبر 2018
تازہ ترین
ٹول ٹیکس کی مد میں25 ارب کا ریونیو وصول

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مالی سال 2017-18 کے دوران ٹول ٹیکس کی مد میں 25 ارب روپے سے زائد ریونیو وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا ، جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ 5 سال کے دوران ٹول ریونیو کی مد میں 9ارب روپے تک اضافہ ہوا ۔ ملک بھر میں مختلف قومی شاہراہوں، ہائی ویز، موٹرویز، اسٹریٹجک روڈز اور پلوں کے 119 مقامات پر ٹول پلازے قائم ہیں، ان ٹول پلازوں میں 30ٹول پلازے قومی شاہراہ این5  پرجبکہ مکران ساحلی شاہراہ پرلیاری زیرو پوائنٹ کے مقام پر، کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ پر، حب اور شاہراہ قراقرم پر حسن ابدال کے مقامات پر ٹول پلازے قائم ہیں۔  ملک بھر میں قائم  ٹول پلا زے قومی شاہراہوں پر چلنے والی ٹریفک سے ٹول ریونیو اکٹھا کرتے ہیں جو ریونیو سٹرٹیجک اہمیت کی حامل ان شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2012-13کے دوران این ایچ اے نے ٹول ریونیو کی مد میں 16ارب روپے تک ریونیو حاصل کیا تھا جو کہ گزشتہ 5سال کے دوران بڑھتے ہوئے گزشتہ مالی سال 2017-18 کے دوران 25ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟