25 ستمبر 2018
ٹورڈی ریس، 10واں مرحلہ جولین کے نام

 فرانسیسی سائیکلسٹ جولین ایلافلپ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا، بیلجیئم کے گریگ وان نے مجموعی برتری کے ساتھ یلو جرسی پر قبضہ جما لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ 108.5کلومیٹر پر محیط تھا، فرانسیسی سائیکلسٹ جولین ایلافلپ نے انتہائی مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹوں 25 منٹس اور 27 سیکنڈز میں طے کر کے  پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی دسواں مرحلہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، سپین کے اون ایزاگیر دوسرے اور ایستونیا کے رین تاراموئے تیسرے نمبر پر رہے، بیلجیئم کے سائیکلسٹ گریگ وان نے مجموعی برتری کے ساتھ یلو جرسی پر قبضہ جما لیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟