23 ستمبر 2018
تازہ ترین
ٹورڈی ریس، 13واں مرحلہ ساگن کے نام

لاہور  ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ چیمپئن شپ کا تیرہواں مرحلہ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے جیت لیا، برطانیہ کے گرینٹ تھامس کی ایونٹ میں مجموعی برتری برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کا 13واں رائونڈ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے اپنے نام کر لیا۔ برطانیہ کے گرینٹ تھامس کی مجموعی برتری بہرحال برقرار ہے۔ ریس کے دوران ماہر سائیکلسٹ اپنی پوری کوشش صرف کر کے شاندار پرفارمنس دکھاتے رہے، شرکا نے کامیابی کیلئے بھرپور محنت کی تاہم  سلوواکیہ کے پیٹرساگن نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے 45.2 کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 45 منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کر کے تیرہواں رائونڈ اپنے نام کیا، برطانیہ کے گرینٹ تھامس کا پیلی جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟