28 مئی 2020
تازہ ترین
ٹرمپ کے عالمی رہنمائوں سے رابطے ، مختلف ایشوز پر گفتگو

ٹرمپ کے عالمی رہنمائوں سے رابطے ، مختلف ایشوز پر گفتگو

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے فون پر بات چیت کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ فون پر بات چیت تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے۔کریملن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ بات چیت مثبت اور تعمیری تھی۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے، مشرق وسطیٰ، عرب اسرائیل تنازعے، دفاعی استحکام، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، ایران کے جوہری پروگرام، شمالی اور جنوبی کوریا اور یوکرین کی صورت حال جیسے مسائل پر بات چیت کی۔روس کا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اہم خطرے، عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ان کی پہلی ترجیح ہوں گی۔بیان کے مطابق دونوں صدور نے شام میں داعش سمیت دوسری دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی میں حقیقی تال میل قائم کرنے پر بات چیت کی ہے۔روس نے اپنے بیان میں اس پر عائد امریکی پابندیوں سے متعلق کسی خاص بات کا ذکر نہیں کیا جس کے بارے میں پہلے ہی سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ لیکن اتنا ضرور کہا کیا کہ فریقین نے مشترکہ مفاد والے تجارتی رشتوں کی تعمیر پر زور دیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے بات چیت کی تفصیل جاری نہیں کی اور ایک مختصر بیان میں کہا کہ 'دونوں صدور نے بات چیت کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فریقین جلد ہی دہشت گردی کے خلاف اور دیگر باہمی مفاد کے مسائل کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں۔دونوں نے مستقبل میں ایک ملاقات کرنے اور ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ٹرمپ نے  جاپان، جرمنی، فرانس اور آسٹریلیا کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے دس فروری کو پہلے سے طے شدہ ملاقات کے لیے دعوت بھی دی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟