16 نومبر 2018
ٹائیگر شروف کے ہم شکل کی دھوم

بالی وڈ ہیرو ٹائیگر شروف کے ہم شکل نوجوان ڈیوڈ سہاریہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ فلم  باغی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کا ہم شکل نوجوان ڈیوڈ سہاریہ بھارتی آسام فلم انڈسٹری میں اداکار ہیں اور ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں، لیکن ان کی مقبولیت میں اضافہ اس وقت ہوا جب ڈیوڈ نے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ڈیوڈ سہاریہ کی جانب سے تصاویر شیئر کئے جانے کے بعد لوگ ان کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ڈیوڈ چہرے کے نقش ،بالوں کے سٹائل اور جسامت سے بالکل ٹائیگر کی طرح لگتے ہیں دونوں کی شکل میں اتنی مشابہت ہے کہ عام لوگوں کے لئے پہچاننا ناممکن ہے۔ ڈیوڈ سہایہنے کہا کہ ابتدا میں لوگوں کی جانب سے ٹائیگر سے مماثلت رکھنے پر کافی حوصلہ افزائی کی گئی اور سب مجھے ٹائیگر ہی پکارتے تھے جوکہ مجھے اچھا بھی لگتا تھا کیونکہ ان کی میرے ساتھ یہ محبت صرف ٹائیگر کی وجہ سے ہے لیکن میں خود کا ایک نام بنانا چاہتا ہوں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟