ٴٴٹائیگر زندہ ہےٴٴ ٴٴٹیوب لائٹٴٴ کی ناکامی  ، سلمان خان

  بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی فلم ٴٴٹائیگر زندہ ہےٴٴ ٴٴٹیوب لائٹٴٴ کی ناکامی کا غم بھلادے گی۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کیلئے 2017 زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہوا رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ٴٴٹیوب لائٹٴٴ توقع کے خلاف باکس آفس پر ناکام ہوگئی ، سلمان  کو فلم کی ناکامی کی امید نہیں تھی لہٰذا وہ اور فلم کے ہدایت کار کبیر خان مایوسی کا شکار ہوگئے، سلمان خان کے بارے میں یہ تک کہا جانے لگا کہ بڑھتی عمر کے باعث اب سلمان خان مرکزی کرداروں کیلئے موزوں نہیں رہے ، تاہم سلمان کی مایوسی وقتی تھی انہوں نے فلم کی ناکامی کا سوگ منانے کے بجائے  آگے بڑھتے ہوئے نئے پروجیکٹس پر کام شروع کردیا ہے اور اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی فلم ٴٴٹائیگر زندہ ہےٴٴ نہ صرف باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے گی بلکہ ٴٴٹیوب لائٹٴٴ کی ناکامی کا غم بھی بھلا دے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران اپنی نئی فلم ٴٴٹائیگر زندہ ہےٴٴ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایتی مصالحہ فلم ہے اور اس میں وہ سب کچھ موجود ہے جسے دیکھنے شائقین سینما  آتے ہیں، جب کہ ٴٴٹیوب لائٹٴٴ سنجیدگی پر مبنی منفرد فلم تھی اور شاید فلم کی انفرادیت ہی کی وجہ سے لوگوں کو پسند نہیں  آئی اور باکس  آفس پر ناکام ہوگئی