08 اپریل 2020
تازہ ترین
ٴٴمیجک رنگٴٴ کیرئیر کی یادگار فلم ثابت ہوگی،آمنہ ملک

ٴٴمیجک رنگٴٴ کیرئیر کی یادگار فلم ثابت ہوگی،آمنہ ملک

اداکارہ و ماڈل آمنہ ملک نے کہا ہے کہ  ان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ٴٴمیجک رنگٴٴان کے فلمی کیرئیر کی یادگار فلم ثابت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کا کردار اس فلم میں ہیروئین کا ہے جو بہت پاور فل اور انرجیٹک ہے جو ان کے پرستاروں کو بہت پسند آئیگا۔اس فلم کے ڈائریکٹر پروڈیوسر ڈاکٹر منور چاندہیں جنہوں نے اس فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور وہ اس فلم کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ پتہ چلے کہ پاکستان میں بھی جدید ٹیکنالوجی کو لے کر فلمیں بنائی جاسکتی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟