10 دسمبر 2019
تازہ ترین
 ٴٴشاہد آفریدی جتنے بھی بڑے ہوجائیں ان کا دماغ 16 سالہ بچے جیسا ہی رہے گاٴٴٜبھارتی کرکٹر گھمبیر

 ٴٴشاہد آفریدی جتنے بھی بڑے ہوجائیں ان کا دماغ 16 سالہ بچے جیسا ہی رہے گاٴٴٜبھارتی کرکٹر گھمبیر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کی سوچ کو بچگانہ قراردیدیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے جارحانہ مزاج کے بارے شہرت رکھنے والے گوتم گھمبیر سے شاہد آفریدی سے ہونیوالی کانپور ون ڈے 2007 ئ  کی لڑائی کے بارے میں پوچھا گیا تو گھمبیر نے جواب دیا کہ آفریدی جتنے بھی بڑے ہوجائیں لیکن ان کا ذہن 16 سالہ بچے کیطرح ہی رہے گا،28 سال کی عمر میں بھی آفریدی کی سوچ بچگانہ ہے۔بھارتی کرکٹر نے مزید بتایا کہ وہ گراؤنڈ کے اندر ہی اتنے جارحانہ ہوتے ہیں مگر گراؤنڈ کے باہر وہ بالکل نارمل لوگوں کی طرح ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ 11نومبر2007 کو بھارتی شہر کانپور میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں گوتم گھمبیر  سکور لیتے ہوئے شاہد  آفریدی سے ٹکر ا گئے تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟