18 نومبر 2018
تازہ ترین
 نوح بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا، انہوں نے ملک کے لئے یہ کارنامہ 105کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں انجام دیا۔ ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقدہ ایونٹ میں نوح دستگیر بٹ نے ایک گولڈ اور 9 سلور میڈلز جیت کر نئی تاریخ رقم کی، نوح بٹ اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں اپنی عمدہ کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ ادھر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو حافظ عمران بٹ اور کوچ عرفان بٹ نے نوح بٹ کے عمدہ کھیل پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کا سلسلہ مستقبل کے ایونٹس میں بھی جاری رکھیں گے۔ سی ای او فیڈریشن کے مطابق پاکستان ٹیم18 جولائی کو لاہور واپس آئے گی، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟