08 دسمبر 2019
تازہ ترین
وین رونی مانچسٹر یونائیٹڈ کے250گول کرنیوالے  پہلے کھلاڑی بن گئے

وین رونی مانچسٹر یونائیٹڈ کے250گول کرنیوالے  پہلے کھلاڑی بن گئے

انگلینڈ کے معروف فٹبالر وین رونی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وین رونی نے یہ کارنامہ اسٹوک سٹی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے اختتامی لمحات میں فری کک پر گول کر کے سرانجام دیا۔اس طرح  سٹوک سٹی کے خلاف میچ میں متبادل کے طور پر میدان میں آنے والے وین رونی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 250واں گول اسکور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سر بابی شارلٹن کے نام تھا جنہوں نے 249 گول اسکور کیے تھے۔وین رونی نے 2004 میں 18 برس کی عمر میں ایورٹن سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی تھی اور یہ ان کا 546 واں میچ تھا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟