18 ستمبر 2018
تازہ ترین
وینزویلا، خطاب کے دوران  صدر پر ڈرون حملہ

وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈ کی تقریب میں خطاب کے دوران ڈرون دھماکوں سے حملہ کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر نکولس میڈورو نیشنل گارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون سے دھماکے کئے گئے جس میں صدر نکولس بال بال بچ گئے تاہم 7 نیشنل گارڈ زخمی  ہوگئے۔ وینزویلا کے وزیر اطلاعات نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے اس وقت کئے گئے جب صدر نکولس تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون دھماکے سے پھٹے۔  وینزویلا کے صدر نے ڈرون دھماکوں اور خود پر قاتلانہ حملوں کا الزام امریکا، کولمبیا اور اپنے ملک کی دائیں بازوں کی جماعت پر لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑتی ہوئی چیز ان کے سامنے پھٹی، ابتدا میں انہیں لگا کہ تقریب میں شاید کوئی تیکنیکی خرابی ہوگئی لیکن اسی دوران دوسرا دھماکا ہوگیا۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوتی رہیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟