10 جولائی 2020
تازہ ترین
وینا کا بھارت میں کبھی کام نہ کرنے کا اعلان

وینا کا بھارت میں کبھی کام نہ کرنے کا اعلان

اداکارہ وینا ملک نے کبھی بھارت میں جاکر کام نہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کام کے دوران اچھا سبق حاصل ہوا ہے اب کبھی بھارت نہیں جائوں گی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان کی متنازع اداکارہ وینا ملک نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت میں کام کے دوران اچھا سبق حاصل ہوا بھارت میں کام کے تجربے نے مجھے مزید سمجھدار بنایا، میں نے بھارت میں کام کرنا کسی خوف یا دھمکیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپ بھارت میں کام کرتے ہوئے پوری زندگی گزار دیں لیکن آپ دیکھیں گے کہ وہاں کی تاریخ میں کسی پاکستانی فنکار کا نام شامل نہیں ہے، لیکن پاکستان میں کام کے دوران نہ صرف میری زندگی میں بلکہ میرے مرنے کے بعد بھی مجھے یاد رکھا جائے گا۔ جب وینا ملک کو پاکستان کے دیگر فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی نصیحت کرنے کے لے کہا گیا تو وینا نے کہا میں  خود ایک آرٹسٹ ہوں لہٰذا میں کس طرح دیگر فنکاروں کو کوئی نصیحت دے سکتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے ہرکسی کو اپنی زندگی میں سب کچھ کرنا چاہئے انہیں اپنی زندگی میں آنے والے  مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے، میرا ماننا ہے کہ لوگ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں۔ آج میں جو کچھ ہوں اپنے کئے ہوئے فیصلوں کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  اگر مجھے دوبارہ بھارت جاکر کام کرنے کا موقع ملے تو مجھے نہیں لگتا کہ میں اب کبھی بھارت جاکر کام کروں گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟