10 اپریل 2020
تازہ ترین
وینا ملک نے خلع لے لی

وینا ملک نے خلع لے لی

  معروف اداکارہ وینا ملک نے خاوند اسد سے خلع لے لی۔ وینا ملک نے خلع کے لئے لاہور کی فیملی عدالت سے رجوع کیا تھا جب کہ فیملی کورٹ کے جج قیصر جمیل گجر نے خلع کی درخواست پر اداکارہ کے حق میں ڈگری بھی جاری کردی۔ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر کے درمیان کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے چلے آرہے تھے جس کی وجہ سے دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔واضح رہے کہ وینا ملک نے دسمبر 2013 میں اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جس سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟