30 ستمبر 2020
تازہ ترین
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹونٹی دوسرا میچ کلٞ کھیلا جائیگا

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹونٹی دوسرا میچ کلٞ کھیلا جائیگا

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ٟکلٞ جمعرات کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ یکم اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 2 اپریل کو اسی مقام پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ  میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا میں شروع ہوگا، دوسرا  ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں شروع ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10مئی سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا۔    


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟