29 ستمبر 2020
تازہ ترین
ویسٹ انڈیزکا پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست

ویسٹ انڈیزکا پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست

ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کالی آندھی نے گرین شرٹس کی طرف سے دیا گیا 309 رنز کا ہدف ایک اوور قبل ہی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی، جیسن محمد نے 91 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ پراویڈنس سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، محمد حفیظ نے 88 ، احمد شہزاد نے 67 ، شعیب ملک نے 53 اور کامران اکمل نے 47 رنز بنائے، ایشلے نرس نے چار وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف جیسن محمد کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد نے تین چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، ایشلے نرس نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا 15 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کیرن پائول 61 اور ایون لوئس 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد عامر اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟