15 نومبر 2018
ویرات کوہلی کی ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ کے بعد ٹیسٹ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعد رینکنگ جاری کردی ، جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔ ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ سے چھینی ہے جو کہ دوسرے اور انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔ سٹیو سمتھ 32 مہینے بیٹمسینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے ہیں، لیکن انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے 149 اور 51 رنز کی اننگز  کھیل کر ان سے یہ پوزیشن چھین لی۔ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک روز میچز میں بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟