25 ستمبر 2018
تازہ ترین
ویتنام،کوچ اور ٹرک میں تصادم، 13ہلاک

ویتنام میں باراتیوں کی ایک کوچ اور ٹرک میں تصادم  سے دلہے سمیت تیرہ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ سترہ افراد پر مشتمل کوچ دلہے  سمیت باراتیوں کو صوبہ کو انگ تائی سے صوبہ بینح دینح جارہی تھی جو کہ راستے میں ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں دلہے سمیت دس افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین ہسپتال  جاکر دم توڑ گئے ۔ دیگر چار ہسپتال  میں زیر علاج  ہیں حادثے  کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات  شروع کردی گئی ہیں ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟