وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بڑا نہ ہو۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کے لیے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بڑا نہ ہو۔واضح رہے کہ  میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں ملکی سیکورٹی ، داخلی و سرحدی  صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور امن و امان سے متعلق سمیت دیگر امور پر سوالات کے جواب دیے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟