24 مئی 2019
تازہ ترین
 وہیل مچھلی کی جنگل میں موجودگی کا انکشاف

 وہیل مچھلی کی جنگل میں موجودگی کا انکشاف

ہمپ بیک وہیل دریائے ایمازون کے جزیرے ماراجو کے جنگلات میں دریافت کی گئی اور سائنسدان یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر ایک مچھلی سمندر سے اتنی دور اور وہ بھی جنگل کے اندر کیسے پہنچ گئی یا وہ ساحل سے دور کیسے ہو گئی۔ مقامی محکمہ صحت، نکاسی آب اور ماحولیات کے مطابق انہیں 11 میٹر لمبی وہیل مچھلی اس وقت ملی جب پرندوں کی بڑی تعداد اس کے ڈھانچے پر ضیافت کیلئے اکھٹی ہو گئی۔  برازیل کے بحری حیات کے ماہرین نے مچھلی کا معائنہ کیا، ان کے بقول وہ کئی دن پہلے مرچکی تھی اور ممکنہ طور پر کم عمر تھی جو اپنی ماں سے الگ ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اب تک یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ آخر یہاں تک کیسے پہنچ گئی مگر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ ساحل کے قریب تیر رہی ہو گی اور تند و تیز لہروں کے نتیجے میں وہ ان جنگلات میں آ گری۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی حیرت انگیز ہے اور ہم اب تک الجھن کا شکار ہیں کہ برازیل کی شمالی ساحلی پٹی پر ایک ہمپ بیک وہیل کیا کر رہی تھی کیونکہ یہ انتہائی غیر معمولی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟