وہاڑی کے نوجوان کی 28 صفحات پر مشتمل انوکھی سی وی

وہاڑی کے نوجوان کی 28 صفحات پر مشتمل انوکھی سی وی

نجی ٹی وی  کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد سلیم نے نوکری کی تلاش کے لیے 28 صفحات پر مشتمل منفرد سی وی بناکر سب کو حیران کردیا جب کہ ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ لینکڈ ان پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی جب کہ بارسٹول اسپورٹس نامی آن لائن نشریاتی ادارے نے اس کوشاہکار قرار دیا ہے۔محمد سلیم کا کہنا تھا کہ 28 صفحات کی یہ سی وی بنانا آسان نہ تھا اور اس کے لیے بہت محنت درکار تھی تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ اس سے قبل 20 سی ویز تیار کرچکے تھے لیکن ان کی تسلی نہیں ہوئی جس کے بعد مزید محنت کرنے کے بعد یہ نتیجہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ امریکا یا کینیڈا کی کمپنیوں میں نوکری کے لیے اپلائی کرنا اور مقابلے کے اس دور میں نوکری کی تلاش کوئی آسان کام نہیں ہے اس لیے آپ کو کچھ منفرد کرنا پڑتا ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟