وٹامن ڈی سپلیمنٹ سے  فالج اور امراض قلب کے خطرات کم

امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کے باقاعدہ استعمال سے دل کی رگیں لچکدار اور تندرست رہتی ہیں ، جس سے فالج اور امراض قلب کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ اگسٹا یونیورسٹی میں واقع جارجیا میڈیکل کالج کے پروفیسرڈاکٹریانبن ڈونگ کی جانب سے کی گئی تحقیق کے دوران شرکا کو وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار دی گئی تو ان کے دل کی رگوں کی لچک بڑھ گئی اور رگوں کی سختی بھی کم نوٹ کی گئی، جیسے جیسے وٹامن ڈی کی مقدار بڑھائی گئی، ان کی رگیں اسی لحاظ سے نرم اور لچکدار ہوتی گئیں۔ ماہرین کے مطابق بالغ افراد کے لئے روزانہ وٹامن ڈی کے600 یونٹ استعمال کرنا درست ہے، تاہم اس سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے سے انسانی جسم پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ وٹامن ڈی جسم کی اندرونی سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟