14 نومبر 2018
تازہ ترین
ووڈافون سمارٹ این 9اور این 9لائٹ متعارف

ووڈا فون کی جانب سے سمارٹ این 9 اور سمارٹ این 9 لائٹ سمارٹ فون متعارف کرا دیئے گئے ۔ سمارٹ این 9 میں 5.5 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، میڈیاٹیک پروسیسر اور 2 جی بی ریم دیا گیا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پگسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پگسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہے۔ سمارٹ فون کی بیٹری 2900 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ این 9 لائٹ میں 5.34 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1جی بی ریم اور 2460 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ۔ فون میں 8 میگا پگسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پگسل کا سیلفی کیمرا شامل ہے۔ این 9 کی قیمت 109 پائونڈ اور این 9 لائٹ کی قیمت 85 پائونڈ ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟