22 فروری 2019
تازہ ترین
 وومنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان

آئی سی سی وومنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا ، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور آل رائونڈرز کیٹگری کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکی۔ آئی سی سی نے وومنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا، بیٹنگ، بائولنگ اور آل رائونڈرز کیٹگری کی ٹاپ ٹین پوزیشن میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکی جبکہ بائولرز میں نشریٰ سندھو گیارھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلوی ٹیم پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور انڈیا چوتھے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈین وومنز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے اور پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ پاکستانی کپتان بسمہ معروف تین درجہ ترقی سے پندرھویں اور جویریہ خان سولھویں پوزیشن پر ہیں۔ بائولرز میں آسٹریلوی میگن شائوٹ پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کی نشریٰ سندھو گیارھویں، ندا ڈار تیرھویں اور انعم امین انیسویں پوزیشن پر ہیں۔ آل رائونڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ڈوٹن پہلے اور اسٹیفنی ٹیلر دوسرے نمبر پر ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟