19 مارچ 2019
تازہ ترین
 ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی کا خدشہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک روزہ عالمی رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر تنزلی کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں پروٹیز کے ہاتھوں کلین سویپ یا 4-1 سے شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو ایک درجہ پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ گرین شرٹس نے پانچوں میچز میں پروٹیز کے خلاف فتح سمیٹی تو چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمائیں گے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اس وقت عالمی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے۔ مشکل کنڈیشنز میں ٹیسٹ سیریز ہارنے والی پاکستان ٹیم کے لئے ون ڈے سیریز جیتنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گا۔ دوسری جانب آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم پانچویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں، بائولرز میں سے کوئی بھی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، محمد حفیظ آل رائونڈرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟