15 نومبر 2018
ون ڈے رینکنگ، فخر زمان ٹاپ 20میں شامل

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان پہلی بار ٹاپ 20میں شامل ہوگئے، 8درجے بہتری نے 16ویں پوزیشن کا حقدار بنوا دیا۔ جاری ہونے والی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاک، زمبابوے سیریز کی پرفارمنس کو بھی مدنظر رکھا گیا، قومی اوپنر نے افریقی ملک کیخلاف پانچ میچز کی سیریز میں 515رنز بناکر اپنی اہمیت منوا لی تھی، اس میں گرین شرٹس کیلئے پہلی ڈبل سنچری کا کارنامہ بھی شامل رہا، اس کاوش پر فخر نے ایک ہی جست میں 8 درجے کی چھلانگ لگاکر16ویں پوزیشن لے لی، اس سے قبل زمبابوے سے سیریز کے تین ابتدائی میچز کی تکمیل پر 17 جولائی کو جاری ہونے رینکنگ میں فخر 24ویں نمبر پر تھے۔ فخر نے چوتھے میچ میں 210 ناٹ آئوٹ اور پانچویں ون ڈے میں 85 رنز بناکر مزید آٹھ درجے بہتری پالی، بابر اعظم نے ایک درجے بہتری ملنے پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، انگلش اوپنر جوئے روٹ ایک قدم پیچھے ہٹنے پر تیسرے نمبر پر چلے گئے، ویرات کوہلی بدستور نمبر ون ہیں، روہت شرما چوتھے، ڈیوڈ وارنر پانچویں، روز ٹیلر چھٹے، ڈی کک ساتویں، فاف ڈوپلیسی آٹھویں، کین ولیمسن نویں اور شیکھردھون بدستور ٹاپ ٹین کے آخری شریک بنے ہوئے ہیں۔  امام الحق نے بھی حالیہ رینکنگ میں نمایاں بہتری پائی، نوجوان اوپنر نے ابتدائی تین میچز میں 70درجے کی چھلانگ لگائی ، دو اختتامی میچز کے بعد انہیں مزید 51درجے بہتری لیکر 43ویں پوزیشن پالی، پانچ میچز کی مکمل سیریز کے اختتام پر22 سالہ امام الحق نے121 پوائنٹس لے لئے، سیریز میں امام نے 395 رنز بنائے، جس میں تین سنچریاں شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز مین 2-1 سے کامیابی سمیٹنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال، شکیب الحسن ، محمود اللہ اور مشرفی مرتضیٰ کونمایاں بہتری حاصل ہوئی۔  تمیم نے 4 درجے کی جمپ لگاکر کیریئر کی بہترین 13ویں پوزیشن حاصل کرلی، اس سے قبل وہ 15 ویں نمبر تک پہنچ پائے تھے، شکیب  3 سیڑھی اوپ رچڑھتے ہوئے 26ویں نمبر پر آگئے، چار درجے ترقی نے محمود اللہ کو بیٹنگ میں 38ویں پوزیشن کا حقدار بنوا دیا۔ بائولنگ میں پاکستانی سپنر شاداب خان اور فاسٹ بائولر فہیم اشرف نے بلندی کی جانب سفر جاری رکھا، دونوں بولرز نے زمبابوے کیخلاف سیریز میں 9،9 وکٹیں اپنے نام کیں، سیریز سے قبل 53ویں پوزیشن پر موجود شاداب اب ترقی پاتے ہوئے 31ویں نمبر پر آگئے، انہیں 22 درجے بہتری ملی، فہیم اشرف اب آگے بڑھتے ہوئے 79 ویں نمبر پر پہنچ گئے، سیریز سے قبل وہ 149ویں نمبر پر تھے، بھارتی پیسر جسپریت بمرا بدستور نمبرون ہیں، افغان سپنر راشد خان دوسرے اور پاکستانی پیسر حسن علی نے تیسری پوزیشن پر قدم جما رکھے ہیں، نیوزی لینڈ کے پیسر ٹرینٹ بولٹ چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، کلدیپ یادیو چھٹے، عمران طاہر ساتویں، عادل رشید آٹھویں، کیگاسو رباد نویں اور یزویندر چاہل دسویں نمبر پر ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟