23 ستمبر 2018
تازہ ترین
ون ڈے رینکنگ، بابر کی تیسری پوزیشن

 جوئے روٹ کی ترقی نے بابر اعظم کو بیٹنگ میں تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، جس کی وجہ سے اسے ایک پوائنٹ ملا تاہم گرین شرٹس کی پانچویں پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا، البتہ چھٹے نمبر کی آسٹریلوی ٹیم سے فاصلہ تین پوائنٹس تک بڑھ گیا، چوتھے نمبر کی نیوزی لینڈ ٹیم اس سے 9 پوائنٹس آگے ہے۔ انگلینڈ نے بھارت کو 3 میچز کی سیریز میں 2-1 سے زیر کرکے اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا، ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سیریز میں 113 ناٹ آئوٹ اور 100 رنز ناٹ آئوٹ بنانے والے جوئے روٹ کو ایک ساتھ 34 پوائنٹس ملے، یوں وہ پاکستانی بابر اعظم، بھارتی روہت شرما، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور کیوی روس ٹیلر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے، پہلا درجہ ویرات کوہلی کے پاس ہے،  جسے انہوں نے مزید مضبوط بنالیا، جیسن روئے 19اور ایون مورگن 22 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ بھارتی لیفٹ آرم رسٹ سپنر کلدیپ یادیو نے اس سیریز میں 9 وکٹیں لیں، بائولرز میں سب سے زیادہ ترقی بھی ان کی ہوئی، وہ8 درجے پھلانگتے ہوئے کیریئر بیسٹ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے، یادیو ٹاپ 10میں موجود دوسرے بھارتی بائولر ہیں، جسپریت بمرا ٹاپ پر موجود ہیں۔ پاکستان کے حسن علی کا نمبر تیسرا ہے۔ ٹاپ 10 میں موجود پانچوں بائولرز سپنرز ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟