14 نومبر 2018
تازہ ترین
وفاقی کابینہ میں توسیع،4 نئے وزرا آج حلف اٹھائیں گے

 وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 نئے وزرا کو شامل کرلیا گیا جس کے بعد وزرا و مشیران کی تعداد 26 ہوگئی ،نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگی جس کے دوران صدر مملکت ممنون حسین چار نئے وزرا سے حلف لیں گے۔  وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا میں عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور محمد میاں سومرو کو نجکاری کا قلمدان سونپا جائے گا۔  کابینہ میں شامل مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا جائے گا۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟