18 نومبر 2018
تازہ ترین
وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف کے اہم ارکان کو شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ میں تحریک انصاف کے اہم ارکان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے  نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں اہم ارکان کو شامل کرنے اور وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے  جن رہنماؤں کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا ان میں علی زیدی، علی امین گنڈا پور، مراد سعید اور اعظم سواتی شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق وزارتِ پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان اعظم سواتی کو سونپا جائے گا۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو دی جائے گی جب کہ مراد سعید کو وزیر مملکت بنایا جائے گا تاہم ان کی وزارت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟