22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
وفاقی وزرا دہشتگردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں ، چانڈیو

وفاقی وزرا دہشتگردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں ، چانڈیو

 پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں جب کہ وزیر داخلہ چودھری نثار مسائل کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مسائل کا سامنا کرنے سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے لیکن عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار حالات کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں، ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر پر وفاقی وزیر داخلہ کا کچھ نہ بولنا اور گھر میں خاموشی سے بیٹھ جانا ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی وزرا دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں جب کہ ٟ نٞلیگ کے رہنما طلال چودھری اپنی بد زبانی سے چودھری نثار کی ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ کسی اور پر ڈال دینا ٟ نٞ لیگ کے وزرا اور رہنمائوں کا پرانا وطیرہ ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ٟ نٞکے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے مولا بخش چانڈیو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ  میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، گزشتہ 9 برس سے صوبے پر پیپلز پارٹی حکمرانی کررہی ہے لیکن اس طویل عرصے میں اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، سہون میں لوگ شہید ہوگئے اس وقت حکومت سندھ کہاں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مولابخش چانڈیو چودھری نثار  سے استعفیٰ مانگنے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی پر نظر ڈالیں۔ کراچی سے حیدرآباد تک آدھے موٹر وے کے افتتاح کے سوال پرنہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سندھ کے عوام کا احساس ہے ہماری حکومت کی جانب سے موٹر وے پہلا تحفہ ہے جب کہ اس کو 4 حصوں میں بنایا جارہا ہے بقیہ حصے کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟