وفاقی حکومت کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

وفاقی حکومت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اورنگزیب حق کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے ڈی ایم جی کے افسر اورنگزیب حق کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈاکٹر اعجاز منیر کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا ہے، وہ اس سے پہلے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویږن کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ ڈاکٹر اعجاز منیر کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے، ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ18 مئی 2023 کو ریٹائر ہوں گے، وہ چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر بھی رہ چکے ہیں۔ سیکرٹری شماریات طارق محمود پاشا کو سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ، سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان محمود ایوب شیخ کو سیکرٹری شماریات تعینات کر دیا گیا۔ سیکریٹری پیٹرولیم محمد جلال سکندر سلطان کو سیکرٹری سفیران اور میاں اسد حیائ الدین سیکریٹری پیٹرولیم ڈویږن تعینات کر دئیے گئے۔ سیکریٹری کیڈ ثاقب عزیز کو سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور محمد طارق جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس تعینات کر دئیے گئے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟