23 ستمبر 2018
تازہ ترین
 وسیم اختر کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

 میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔ شہر قائد کے میئر وسیم اختر بھی سٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے،  جس میں ان کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔ کراچی کے علاقہ ڈیفنس خیابان بخاری میں میئر کراچی کی سرکاری گاڑی چھینی گئی جہاں مسلح ملزموں نے اسلحہ کے زور پر ان کے ڈرائیور سے گاڑی چھینی۔ وسیم اختر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی سائوتھ نے واقعے پر ایس ایچ او تھانہ درخشاں کو معطل کر دیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟