25 ستمبر 2018
تازہ ترین
وزیر اعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو پولیس کلچر تبدیل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں انقلابی تبدیلیاں لائیں اور پولیس کلچر کی تبدیلی پر توجہ دیں۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے میں انقلابی تبدیلیوں اورپولیس کلچر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اور نئی حکومت کو ان کی توقعات پر پورا اترنا چاہئے۔وزیراعظم نے کفایت شعاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟